نئی دہلی2 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی حکومت نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پوزیشن بالکل واضح اور پرانی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان روی کمار نے میڈیا میں آرہی خبروں پر کہا کہ دلائی لامہ سے متعلق ہندوستان کی پوزیشن بالکل صاف اور پہلے جیسی ہے۔ہندوستان میں، دلائی لامہ کو اپنی مذہبی سرگرمیاں جاری رکھنے کی پوری آزادی ہے۔